کرائسٹ چرچ: پاکستانی ٹیم کو مختلف موسم کا سامنا

Oct 05, 2022 | 10:33:AM
کرائسٹ چرچ: پاکستانی ٹیم کو مختلف موسم کا سامنا
کیپشن: فوٹو بشکریہ شاداب خان ٹویٹر اکاؤنٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کو لاہور سے جاتے ہی فوراً کرائسٹ چرچ میں مختلف موسم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ان دنوں کرائسٹ چرچ میں موسم سرد اور کم سے کم درجہ حرارت دو سینٹی گریڈ تک چلا جاتا ہے۔

کرائسٹ چرچ میں آج بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ کل بھی بارش، موسم سرد اوربرفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

موسم کے لحاظ سے شام کے میچز کے دوران پاکستان ٹیم کو قدرے مشکل صورت حال کا سامنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، دو پاکستانی ایمپائرز آئی سی سی آفیشلز میں شامل

ٹریننگ شیڈول نہ ہونے کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم آج ہوٹل ہی میں رہے گی۔  ٹیم کا کل پہلا ٹریننگ سیشن شیڈول ہے۔

رپورٹس کے مطابق میچ سے قبل واحد ٹریننگ سیشن بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

اس سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔