’’ جرنی آف سیلف ڈسکوری ‘‘ وزیر اعظم عمران خان  کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم کا پہلا حصہ یو ٹیوب پر ریلیز

Oct 05, 2021 | 23:09:PM
عمران خان ،کی زندگی،پر ،فلم،
کیپشن: وزیراعظم عمران خان کی زندگی پر فلم،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان  کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم کا پہلا حصہ یو ٹیوب پر ریلیزہوگیا۔

تفصیلات کے  مطابق گلوکار اور گٹارسٹ سلمان احمد کی تیار کردہ ایک دستاویزی فلم  کو گورنر ہاؤس کراچی میں کل پیش کیا جائے گا۔جنون بینڈ کے ممبر سلمان احمد کی بنائی گئی دستاویزی فلم ’’ جرنی آف سیلف ڈسکوری ‘‘ کی پہلی قسط یوٹیوب پر ایک دن پہلے اپ لوڈ کی گئی ہے۔ڈاکومنٹری  وزیر اعظم عمران خان کی زندگی کے 50 سال پر محیط ہے۔ سلمان کے مطابق ڈاکومنٹری کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ڈاکیومنٹری کے پہلے حصے میں عمران خان کی تعریف کرنے والے کرکٹ کے لیجنڈز کی مختلف آرکائیو فوٹیجز دیکھی جا سکتی ہیں سابق کرکٹرز  ایان چیپل ،سنیل گواسکر  ، ٹونی گریگ ، رچی بیناؤڈ  ، اور ویوین رچرڈز شامل ہیں جو پاکستان کے موجودہ وزیراعظم سے متعلق گفتگو  کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ عمران خان کی بہن علیمہ خان ، سابقہ ​​بیوی جمائما گولڈ اسمتھ ، جگنو محسن (صحافی) اور اداکار آرٹ ملک کو عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نجی اکیڈمی میں طالبات کے ساتھ زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت۔۔ مزید 20 ویڈیوز برآمد

ڈاکومنٹری کا باقی حصہ عمران خان کا انٹرویو ہے جو سلمان نے گزشتہ سال 12 نومبر کو کیا تھا۔