دفاع حق۔ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ پاکستان

Oct 05, 2021 | 18:51:PM
پاکستان۔مستقل۔مندوب۔بھارت۔خطاب
کیپشن: فائل فوٹو۔منیر اکرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اقوامِ متحدہ میں پا کستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے، اسے روکنے اور شکست دینے کے لیے جو بھی کر سکا کرے گا اور ہر طرح کے مکمل دفاع کا حق محفوظ رکھے گا۔
جنرل اسمبلی کی اسلحے اور بین الاقوامی سلامتی کے معاملات سے متعلق فرسٹ کمیٹی سے خطاب میں اقوامِ متحدہ میں پا کستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں امن اور استحکام صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل اور دونوں ملکوں کے درمیان روایتی، جوہری اور اسٹریٹجک فوجی توازن کو برقرار رکھ کر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فاشسٹ بھارتی حکومت کے اقدامات سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہیں، بھارت نے کشمیریوں اور اپنی 20 کروڑ مسلم اقلیت پر وحشیانہ تسلط جاری رکھا ہے، پاکستان اور دیگر پڑوسیوں کے خلاف بھارت ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔منیر اکرم نے کہا کہ بھارت کو ہتھیار دینے والی ریاستوں کو علم ہونا چاہیے کہ 70 فیصد بھارتی ہتھیار اور افواجِ پاکستان کے خلاف تعینات ہیں، جنوبی ایشیاءمیں امن و استحکام پاکستان اور بھارت میں تنازعات کے حل سے ہو سکتا ہے۔
علاوہ ازیں سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان کی صورتِ حال اور وہاں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن پر ہونے والے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ آج افغانستان اپنی تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے، پاکستان میں اب بھی 30 لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں۔ عالمی برادری کو افغانستان میں مصروفِ عمل رہنا چاہئے، افغانستان میں بڑے پیمانے پر خونریزی ہونے سے روکی گئی ہے، کابل پر زور دیتے ہیں کہ عالمی ایجنسیوں کو کام کرنے کی اجازت دے، افغان حکومت یو این ایجنسیوں کو رسائی دے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران کی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے، 18 ملین افغانوں کو انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے، افغانستان کو اس کے اقتصادی وسائل تک رسائی کی ضرورت ہے، داعش اور القاعدہ سمیت دہشت گرد تنظیموں کو افغانستان میں پیر جمانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ امید ہے کہ افغان سر زمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، افغان حکومت ملک میں امن اور انسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنانے کے لئے تشکیل دی گئی، افغانستان کے منجمد اکاﺅنٹس کی بحالی ضروری ہے، عالمی برادری انسانی حقوق کی بنیاد پر کابل کی امداد کرے۔انہوں اداکارہ متھیرا سوشل میڈیا پر زیر گردش نازیبا ویڈیوز پر بول پڑیں نے کہاکہ پاکستان نے افغان عوام کےلئے امدادی سامان اور طبی امداد کے 3 جہاز بھیجے، افغانستان میں کالعدم تنظیموں کو کام کرنے کا موقع نہیں ملنا چاہیئے، ماضی میں افغان سر زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا گیا، آج افغانستان اپنی تاریخ کے ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔
نائن الیون حملوں کی 20 ویں برسی پر امریکا کے لوگوں سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ افغان عوام بین الاقوامی برادری کے تعاون سے امن بحال کر سکتے ہیں، افغانستان کے تنازع کے نتائج سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا، نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار پاکستانی جاں بحق ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو 150 ارب ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہوا، پاکستان کے لئے افغانستان میں امن اور استحکام کی بحالی ضروری ہے، افغانستان کے حالات کی نزاکت کے باوجود اب تک خونریزی کا خوف ٹل چکا ہے، امید کرتے ہیں کہ کابل میں ’قائم مقام حکومت‘ امن و امان اور سلامتی قائم کرنے میں کامیاب ہو گی۔ مستقل مندوب نے کہاکہ امید ہے کہ کابل میں حکومت لوگوں کےلئے بنیادی خدمات بحال کرے گی، اقوامِ متحدہ کے ساتھ تعاون میں بین الاقوامی انسانی امداد کی بر وقت تقسیم کو فعال کرے گی، پاکستان نے اب تک افغانستان سے 30 ممالک کے 12000 سے زائد افراد کو نکالنے میں مدد کی۔ انخلا کرنے والوں میں سفارتی عملے اور بین الاقوامی اداروں کا عملہ بھی شامل ہے، امید ہے کہ مستقبل میں تمام انخلاءکابل میں قائم مقام حکومت کی مشاورت سے منظم طور پر ہو گا، ضروری ہے کہ خوف کا احساس پیدا نہ کریں جس سے افغانستان سے مہاجرین کا سیلاب پیدا ہو۔منیر اکرم نے اپیل کی کہ بین الاقوامی برادری کو افغانستان میں مصروف رہنا چا ہئے، عدم استحکام یا معاشی تباہی تنازعات کو برقرار رکھے گی، جس کا کسی کو فائدہ نہیں ہو گا، ماضی کی حکومتوں کی ناکامی اور بدعنوانی کی وجہ سے افغانستان میں انسانی صورتِ حال سنگین ہے، 18 ملین افغانوں کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے، ہمیں حالات کو مزید خراب ہونے سے روکنا چا ہئے۔انہوں نے کہا ہے کہ یو این کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے 13 ستمبر کو وزارتی اجلاس بلانے کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری افغانستان کے لیے دل کھول کر حصہ ڈالے گی، افغانستان کی مالی وسائل تک رسائی ضروری ہے، افغانستان میں یو این ایجنسیوں کی سرگرمیاں افغان حاکمیت کا احترام کرتے ہوئے ہونی چاہئیں۔
پاکستانی مستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں انسانی صورتِ حال سے نمٹنے میں کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان نے چین، ایران، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کی، مشترکہ بیان میں افغانستان کی خود مختاری اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی حمایت کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں نوٹ کیا گیا کہ افغانستان کے مستقبل کا تعین اس کے لوگوں کو کرنا چاہئے، افغانستان میں جامع حکومتی ڈھانچہ تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا، اس بات پر زور دیا گیا کہ افغان سر زمین کو دوسرے ممالک کے لئے خطرہ نہیں بننے دیا جائے۔منیر اکرم کا کہنا ہے کہ وزرائے خارجہ اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گرد تنظیموں کو افغانستان میں قدم جمانے کی اجازت نہیں ہونی چا ہئے، بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ افغان مہاجرین کے لئے پائیدار مالی مدد فراہم کرے۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، پاکستان توسیعی ٹرائیکا فارمیٹ کا حصہ ہے جس میں روس، چین اور امریکا شامل ہیں، دہشت گرد گروہوں کی طرف سے لاحق خطرے کو جامع اور باہمی تعاون سےحل کیا جانا چاہیئے۔پاکستانی مندوب نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے ٹی ٹی پی کے سینکڑوں دہشت گرد حملوں کو برداشت کیا، ٹی ٹی پی کو دشمن خفیہ ایجنسیوں کی سرپرستی حاصل تھی، ہم کابل میں حکام کے ساتھ مل کر دہشت گرد تنظیموں کو روکنے کے لیے کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔