کورونا کے علاج کیلئے دوائی مارکیٹ میں آگئی 

Nov 05, 2021 | 19:58:PM
کورونا وائرس دوا
کیپشن: کورونا وائرس کی دوا تیار کرلی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) برطانیہ نے امریکی کمپنیوں مرک، شارپ اینڈ ڈوہم (ایم ایس کے)اور ریج بیک بائیو تھراپیوٹیکس کی تیار کردہ دوا مولنیوپیراویر کے استعمال کی منظوری دے دی ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس دوا کو ایسے مریض گھر میں رہتے ہوئے دن میں 2 مرتبہ استعمال کرسکیں گے جن میں بیماری کی تشخیص حال ہی میں ہوئی ہوگی۔ یہ دوا فلو کے مرض کے لیے تیار کی گئی تھی لیکن عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس میں اضافے کے پیش نظر اس کا کلینیکل ٹرائل کیا گیا تھا۔کلینیکل ٹرائل میں معلوم ہوا کہ کھائی جانے والی اس دوا کے استعمال سے اسپتال میں داخل ہونے اور یا پھر موت کے منہ میں جانے کا خطرہ 50 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

برطانیہ کے سیکرٹری صحت ساجد جاوید کا کہنا تھا کہ یہ دوا کورونا کے علاج کے حوالے سے گیم چینجر ثابت ہو گی۔ساجد جاوید کے مطابق برطانیہ دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں کووڈ کے مریضوں کے لیے اینٹی وائرل دوا کی منظوری دی گئی ہے۔ برطانیہ اس دوا کے 4 لاکھ 80 ہزار کورسز خریدے گا۔
 یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ۔۔بھارت کیخلاف سکاٹ لینڈ کی بیٹنگ جاری