یوکرین جنگ ۔۔روس نے عارضی جنگ بندی کا اعلان کردیا 

Mar 05, 2022 | 13:02:PM
روس اور یوکرین جنگ
کیپشن: یوکرین میں جنگ کے بعد کے مناظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یوکرین پر روس کے حملے کو دس روز گزر گئے ۔یوکرین جنگ کے دسویں روز روس نے عارضی جنگ بندی کا اعلان کردیا،روس نے جنگ بندی کا اعلان دو یوکرینی شہروں  ماریوپول اور وولنوواخا میں  شہریوں کو ”انسانی راہداری“فراہم کرنے کیلئے کیا ۔متعلقہ حکام کے مطابق سیز فائر کے نتیجے میں انخلا کے خواہشمند شہری جنگ زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہوسکیں گے۔روس،یوکرین مذاکرات کے دوسرے دورمیں انسانی راہداری کے قیام پر اتفاق ہوئے تھے ۔
روس نے یوکرین کے شہر ماریوپول اور وولنوواخا میں جنگ بندی کا اعلان کیا ہے اور  شہریوں کو وہاں سے نکل جانے کا کہا ہے ۔جبکہ روسی افواج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر بڑے شہروں پر بھی بمباری کی۔دوسری جانب یوکرین میں امریکی سفارت خانے نے ایٹمی پلانٹ پر حملے کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔ سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "جوہری پاور پلانٹ پر حملہ کرنا جنگی جرم ہے۔" "پیوٹن کی یورپ کے سب سے بڑے ایٹمی پلانٹ پر گولہ باری کی ۔ روسی فوجیوں نے جمعے کے روزایٹمی پلانٹ پر قبضہ کر لیا جس نے اس میں آگ لگا دی اور ایٹمی تباہی کا خدشہ پیداہوگیا۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کی کارروائی کو "ایٹمی دہشت گردی" قرار دیا اور یوکرین کے خطرے سے دوچار جوہری تنصیبات کے تحفظ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کارروائی کی اپیل کی۔
دریں اثنا یوکرین پر روس کے حملے کے بعد غیر ملکی جنگجووں کی یوکرین منتقلی شروع ہوگئی ۔ روس کے خارجہ انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر سرگئی ناریشکن نے جمعہ کو کہا کہ مغربی انٹیلی جنس سروسز نے غیر ملکی جنگجووں کو یوکرین منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرین کی تباہی کامنظر، دارالحکومت پر قبضے میں چند گھنٹے باقی، روسی ٹی وی نے ویڈیو جاری کردی