یوکرین کی تباہی کامنظر، دارالحکومت پر قبضے میں چند گھنٹے باقی، روسی ٹی وی نے ویڈیو جاری کردی

Mar 04, 2022 | 20:11:PM
یوکرین, دارالحکومت ,روسی ,فوج ,پیش قدمی
کیپشن: یوکرین کے دارالحکومت کی جانب روسی فوج کی پیش قدمی (ویڈیو  پکچر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین پر حملےکے تقریباً 8 دن بعد روسی فوج دارالحکومت کیو  ( Kyiv)پر اپنا کنٹرول قائم کرتی ہوئے نظر آرہی ہے۔ روسی وزارت دفاع نے روسی فوج اور فوجی گاڑیوں کے قافلے کا ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔روسی سرکاری ٹی وی چینل آرٹی کی جانب سے ٹویٹرپر شیئر  کی گئی ویڈیو میں کیو ( Kyiv)میں روسی فوجی گاڑیوں کے لمبے قافلے، ٹینکر، ہیلی کاپٹر اور بختر بند گاڑی دکھائی پڑ رہے ہیں۔ ویڈیو میں یوکرین کی تباہی کا منظر بھی صاف دیکھا جاسکتا ہے۔ جہاں تباہ شدہ عمارتیں،  تباہ شدہ فوجی ٹینکرز صاف دکھائی دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں کئی روسی فوجی بھی نظر آ رہے ہیں۔

ؔغیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کی راجدھانی کیو ( Kyiv)اور دوسرے سب سے بڑے شہر خارکیو (Kharkyiv)میں روسی فوج بڑی تعداد میں پہنچ چکی ہے۔خار کیو میں گزشتہ دو دنوں سے مسلسل گولہ باری  جاری ہے۔مقامی لوگ خارکیو چھوڑ کر  پولینڈ اور ہنگری میں پناہ لے رہے ہیں۔  ہنگری میں ایک ٹرین جسمانی اور ذہنی طور پر معذور تقریباً 200 یوکرینی افراد کو لے پہنچی۔ کیو ( Kyiv)میں معذوروں کے لئے بنے دو یتیم خانوں میں رہنے والے لوگ اس ٹرین کے ذریعہ ہنگری پہنچے۔
 یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی خاتون جاسوس کے  100ایرانی ذمے داران بارے ہوشربا انکشافات