90کی دہائی کا شاہ رخ خان واپس آگیا،سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے

Jun 05, 2023 | 22:24:PM
90کی دہائی کا شاہ رخ خان واپس آگیا،سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کا ایک اور ہمشکل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جسے ان کے مداح دیکھ کر دنگ رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق  شاہ رخ خان کے چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں بلکہ ان کے کچھ مداح تو اداکار سے اتنے متاثر ہیں کہ ان کی چال ڈھال کو بھی ہو بہو اپنا لیتے ہیں، حالیہ برسوں میں شاہ خان سے مشابہت رکھنے والی کئی فنکار سامنے آچکے ہیں جنہیں بالی ووڈکے بادشاہ سے مشابہت کی وجہ سے لوگوں نے پیار دیا، اب بھارت میں ایک اور شخص سامنے آیا ہے جو شکل و صورت اور  حرکات وسکنات میں شاہ رخ خان سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس شخص کا نام سورج کمار ہے اور اس کا تعلق جھارکھنڈ سے ہے، سورج کمار کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی حیرت کا اظہار کیا ہے۔

ایک صارف لکھتے ہیں کہ "مجھے میری آنکھوں پر یقین نہیں آرہا، پہلے تو میں سمجھا کہ یہ شاہ رخ کی 90 کی دہائی کی کوئی پرانی ویڈیو ہے۔"

 ایک صارف نے لکھا کہ "90 کا شاہ رخ خان" جبکہ ایک اور صارف لکھتے ہیں ’یہ 90 کے شاہ رخ خان ہیں، آپ بالکل ان ہی کی طرح نظر آتے ہیں۔"

خیال رہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان دلی میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی اداکاری کا سفر ٹی وی سیریز "فوجی" سے 1980 کی دہائی میں کیا۔ انہوں نے 1992 میں ریلیز ہونے والے فلم "دیوانہ" سے بالیو وڈ میں قدم رکھے اور تب سے اب تک فلم انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں۔ان کی آخری ریلیز ہونے والی فلم "پٹھان" تھی جس نے باکس آفس پر  کئی ریکارڈز قائم کیے۔