تحریک انصاف نے راجہ اعظم کو گلگت بلتستان کا نیا وزیراعلیٰ نامزد کردیا

Jul 05, 2023 | 11:19:AM
 تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے راجہ اعظم کو نامزد کردیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مہتاب الرحمان) تحریک انصاف  نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے راجہ اعظم کو نامزد کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے راجہ اعظم کا نام تجویز کیا۔

نئے قائد ایوان کی نامزدگی کے لئے متحدہ اپوزیشن امیدوار فائنل نہ کرسکی ہے۔ نئے قائد ایوان کی چناو کے لئے دن گیارہ بجے کاغذات نامزدگی کا وقت مقررکیا گیا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جی بی کی وزارت اعلیٰ کے لیے راجہ اعظم متفقہ طور پر پی ٹی آئی کے امیدوار نامزد ہوئے ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی اُن کی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو گلگت بلتستان کونسل میں فیصلہ کن اکثریت حاصل ہے۔

مزید پڑھیں:  سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا کیس، پہلی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا 

 سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی ہے۔ سپیکر نذیر ایڈووکیٹ کے خلاف اپوزیشن لیڈر نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کیلئے کرارداد جمع کروائی ہے۔ 

دوسری جانب وزیر اعلیٰ کے چناؤ کیلئے آج شیڈول جاری کیا گیا۔ گلگت میں سپریم اپلیٹ کورٹ نے وزیر اعلیٰ کے انتخابات کے حوالے سے حکم امتناعی جاری کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے حاجی گلبر نے عدالت سے انتخابات روکنے کی استدعا کی تھی۔ وزیر اعلیٰ کے چناؤ کے لیے آج شیڈول جاری کیا گیا تھا۔