بھارتی مسافر طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

Jul 05, 2022 | 13:09:PM
بھارتی مسافر طیارہ،ہنگامی لیڈنگ،ایوی ایشن،باحفاظت
کیپشن: انجن سے آئل لیکج ہونے پر کپتان نے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازات طلب کی/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی مسافر طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ طیارے کو باحفاظت اتار لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق انڈین سپائس جیٹ بوئنگ 738 دہلی سے دبئی جا رہا تھا، انجن سے آئل لیکج ہونے پر کپتان نے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازات طلب کی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی کا کیس: سپریم کورٹ کا بڑا حکم

 ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فنی خرابی کے باعث طیارے کے کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے پر طیارے کو باحفاظت اتار لیا گیا۔

 ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے میں 138 مسافر سوار ہیں، جنہیں ٹرانزٹ لاونج منتقل کر دیا گیا، طیارے نے 9 بجکر 17 منٹ پر لینڈنگ کی، انجینئر طیارے کی خرابی دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔