عدالت نےالیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا

Jan 05, 2023 | 18:30:PM
لاہور ہائیکورٹ , الیکشن کمیشن ,عمران خان, کارروائی
کیپشن: عمران خان اور لاہورہائیکورٹ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہورہائیکورٹ  نےعمران خان کو پارٹی چیئرمین سے ہٹانے کے نوٹس پر الیکشن کمیشن کو تادیبی کارروائی سے روکنے کا عبوری حکم جاری کردیا۔

جسٹس جواد حسن نے 7 صفحات کا عبوری تحریری حکم جاری  کیا،جسٹس جواد حسن نے آئینی نکات کی تشریح کیلئے سوالات وضع کر دیئے۔پہلا نکتہ  کیا الیکشن کمیشن آرٹیکل 218 کی روشنی میں ڈیکلریشن جاری کر سکتا ہے، دوسرا نکتہ کیا لفظ ڈیکلریشن آرٹیکل 218 تھری اور 219 کے تحت کنڈکٹ اور آرگنائز میں آتا ہے،  آخری نکتہ کے مطابق  کیا الیکشن کمیشن کا ڈیکلریشن جاری کرنے کا اختیار ایکٹ میں دیا گیا ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ وکلا ان نکات پر عدالت کی آئندہ سماعت پر معاونت کریں،عبوری حکم کے مطابق  اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کیلئے الگ نوٹس کر رہے ہیں،الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو 11 جنوری کیلئے نوٹس جاری کر رہے ہیں،متن کے مطابق الیکشن کمیشن نے نوٹس وصول کر لئے جبکہ نئے بنائے جانے والے فریق کی جانب سے سرکاری وکیل نے نوٹس وصول کیا۔