این اے 133 ضمنی الیکشن۔۔ووٹرز کی ووٹ کیساتھ سیلفی ۔۔ ویڈیو بھی بنا ڈالی

Dec 05, 2021 | 16:27:PM
این اے 133 ضمنی الیکشن میں ووٹر نے ووٹ کی سلفی بنا لی
کیپشن: ووٹ کی سلفی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( مانیٹرنگ ڈیسک )   این اے 133 میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دی گئیں ، ووٹر نہ صرف موبائل فون نہ صرف ہمراہ لے گیا بلکہ ووٹ کیساتھ سیلفی اور ویڈیو بھی بنا ڈالی ۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق  ویڈیو میں ایک ووٹر کو دیکھا جا سکتا ہے جو موبائل سمیت پولنگ بوتھ میں داخل ہوا ، ووٹ کی پرچی حاصل کی اور ٹھپہ لگانے کی جگہ پر جا کر پہلے ووٹ ڈیسک پر رکھا ، پھر  انتخابی نشان پر سٹیمپ لگا دی اور بعد میں کیمرے میں اپنا چہرہ کر کے مسکراہٹ دی ۔

الیکشن بوتھ میں فون لے جانے کی اجازت ہے؟تاکہ مہر کا ثبوت بوقت ضرورت کام آئے،اور کاروائی اور کاروبار آسان ہو جائے محترم؟؟ @ECP_Pakistan pic.twitter.com/6tFfIVW326

یہ بھی پڑھیں:نان چنے ۔۔ حلوہ پوڑی اور کوفتے

 یادرہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق ووٹ کی تصویر لینا منع ہے ۔ 

 یہ بھی پڑھیں:این اے 133 الیکشن ڈیوٹی پر جانیوالا ٹریفک اہلکار حادثے میں جاں بحق