پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

Aug 05, 2022 | 09:43:AM
پیٹرولیم مصنوعات،قیمتیں،ڈالر،وفاقی حکومت،ریلیف،عندیہ
کیپشن: عوام کو ہر ممکن حد تک ریلیف دیا جائے گا: وزیر مملکت برائے خزانہ/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور ملک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے تناظر میں وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف دینے کا عندیہ دیتے ہوئے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کس شہر میں موسلادھار بارش ہوگی ؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

تفصیلات کے مطابق ڈالر ریٹ اور تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے پاکستان پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جس پر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔

 اس ضمن میں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث نے کہا ہے کہ پورا احساس ہے کہ لوگ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے پریشان ہیں، عوام کو ہر ممکن حد تک ریلیف دیا جائے گا۔

اُن کا مزید کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں ہفتہ وار ردوبدل کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اگر ایسا کچھ ہوا تو پہلے وفاقی کابینہ اس کی منظوری دے گی، تیل کی عالمی قیمتوں میں متواتر کمی کا عوام کو اصل ریلیف ملے گا، عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاوٴ سے اوسط قیمت نکالنا پڑے گی۔

 واضح رہے کہ حکومت نے اکتیس جولائی کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تین روپے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت 8 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا۔