ہندوستان میں مسلمانوں کیخلاف ہندتوا کے نفرت انگیز مظالم، او آئی سی کی شدید مذمت

Apr 05, 2023 | 12:20:PM
ہندوستان میں مسلمانوں کیخلاف ہندتوا کے نفرت انگیز مظالم، او آئی سی کی شدید مذمت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن الملک) ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف ہندوتوا کے نفرت انگیز نظریہ کے تحت بہیمانہ مظالم جاری ہیں اور اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے ان پُرتشدد واقعات کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی متعدد ریاستوں میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش ہے اور بھارت میں رام نوامی جلوسوں کے دوران 31 مارچ کو انتہا پسند ہندو جتھوں کا مدرسے پر حملہ اور لائبریری جلانے کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور غیرانسانی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیلی قابض فورسز نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا، متعدد نمازی زخمی

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی منظم مہم کے عکاس ہیں، ہندوستان ان پُرتشدد واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی یقینی بنائے اور مسلم آبادی کا تحفظ، سلامتی، حقوق اور وقار کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کرے۔