سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی رہائی ممکن نہ ہو سکی

Sep 04, 2023 | 11:37:AM
Cipher case, Shah Mehmood Qureshi, release, possible, not possible, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق )سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی۔

تفصیلات کےمطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث وائس چیئر مین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا،جج ابوالحسنات ذوالقرنین اپنی اہلیہ کی طبیعت کی نا سازی کے باعث ایک ہفتے کی رخصت پر ہیں ،جج ابو الحسنات ذوالقرنین 8 ستمبر تک رخصت پر ہیں،عدالتی عملے کے مطابق جج ابوالحسنات ذوالقرنین 9 ستمبر کو دیوٹی پر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین آفریدی نے ڈی ویلیئرز کو غلط ثابت کر دیا

پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلا ڈیوٹی جج کے روبرو پیش ہوں گے ،ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس حسن ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔