دہشت کی علامت، لاہور کا بڑا غنڈہ گرفتار، پولیس بغیر کپڑوں کے تھانے لے گئی

Sep 04, 2022 | 10:33:AM
24 نیوز , کریک ڈائون,لاہور پولیس , فوٹیج
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سی سی پی او لاہور کا بدمعاشوں کے خلاف کریک ڈائون,دہشت اور خوف کی علامت سمجھا جانے والا بھولا چور منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔

لاہور پولیس نے بھولا بدمعاش کی غنڈہ گردی نکال دی،پولیس بھولا بدمعاش کو بغیر کپڑوں کے تھانے لے کر گئی،بھولابدمعاش کو تھانے لے جانے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی، بدمعاشوں کا ٹاپربھولا بادامی باغ پولیس نے گرفتار کیا،پولیس اہلکار بھولا بدمعاش کو مارتے ہوئے تھانے لے کر گئے۔

ملزم قتل , اقدام قتل اغواء اور قبضہ جیسی سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے،ملزم کی گرفتاری پر علاقہ مکینوں میں احساس تحفظ پیدا ہوا،ملزم علاقہ میں خوف کی علامت سمجھا جاتا،ملزم الیاس امین عرف بھولا چور کافی عرصہ سے روپوش تھا،ملزم کے قبضہ سے 1460 گرام چرس 40 گرام آئس برآمد ہوئی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری ہے-

ضرور پڑھیں : جرائم پیشہ افراد کو شہر چھوڑنے کا حکم

یاد رہے سی سی پی او  لاہور نے جرائم پیشہ افراد کو شہر چھوڑنے  کا حکم دیتے  بتایا تھا کہ  لاہور پولیس نے دو روز میں 164 افراد کے خلاف کارروائی کی اور 24 کے خلاف مقدمات درج کیے۔ اس کے علاوہ 33 ریکارڈ یافتہ بدمعاشوں اور جرائم پیشہ افراد کی تھانوں میں حاضریاں لگوائی گئیں۔ سٹی ڈویژن پولیس نے 35، کینٹ نے27، جبکہ سول لائنز نے 28 جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی۔ اس کے علاوہ صدر ڈویژن پولیس نے 19، اقبال ٹاؤن 32 اور ماڈل ٹاؤن پولیس نے 23 ملزمان کے خلاف کارروائی کی۔

واضح رہے  لاہور پولیس نے شہریوں سے اپیل کی  ہے کہ وہ جرائم پیشہ افراد کے بارے میں ٹال فری ہیلپ لائن 1242 کے ذریعے براہ راست آگاہ پولیس کو آگاہ کریں تاکہ ان عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جاسکیں۔