شہر لاہور اور کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا 

Oct 04, 2023 | 10:25:AM
  لاہور اور کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا، شہر لاہور کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ شہر قائد موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم، عائمہ خان)  لاہور اور کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا، شہر لاہور کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ شہر قائد موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر لاہور کا موسم مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کے ساتھ ہواوئیں آہستہ رفتار سے چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔

ماہرین نے آئندہ دو ہفتے تک موسم خشک رہنے کے ساتھ بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا ہے۔ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 202 ریکارڈ کی گئی۔ فیز 8 ڈی ایچ اے 273, سید مراتب علی روڈ 198، مال روڈ 182 اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ جبکہ جوہر ٹاؤن 155 ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  نواز ،عباسی ملاقات،کیا سابق وزیراعظم ن لیگ چھوڑ دیں گے؟ زبردست انکشافات 

دوسری جانب کراچی میں موسم مطلع ابرآلود ہے جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،  کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔  جنوب مغربی ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے، ہوا 11نارٹیکل مائل کی رفتار سے چل رہی ہے۔