تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی

Nov 04, 2023 | 21:05:PM
تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر  میں مو سم خشک جبکہ شمالی/مغربی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے  کے علاوہ   چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش/بونداباندی  کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز اسلام آباد میں موسم خشک جبکہ  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،خیبرپختونخوا کے   بیشتر اضلاع میں مطلع  جزوی ابر آلود جبکہ بالائی اضلاع  میں سرد رہے گا۔

اس کے علاوہ  پنجاب  کےبیشتر میدانی علاقوں میں  موسم خشک  جبکہ مری ، گلیات اور گردونواح  میں سرد  رہے گا، جبکہ  صبح کے اوقات میں منگلہ،  سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ ، لا ہور،  اوکاڑہ، سا ہیوال، سر گو دھا، منڈی بہاوالدین، جو ہر آباد،فیصل آباد، جھنگ ،خانیوال ،ملتان ،    بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں   دھند/سمو گ چھا ئے رہنے  کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بلو چستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم   نوکنڈی ، چاغی،  خاران،پنجگور، کیچ ، واشک ،نوشکی،خضدار اور قلات  میں مطلع ابر آلود رہنے  کے علاوہ  چند مقامات  پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش/بونداباندی  ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں سموگ کے ڈیرے، لاہور فضائی آلودگی میں دوسرے نمبر پر آگیا
محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ   کشمیر  اورگلگت بلتستان میں بھی  موسم سرد  اور خشک جبکہ مطلع  جزوی ابر آلود رہے گا۔