پنجاب میں سموگ کے ڈیرے، لاہور فضائی آلودگی میں دوسرے نمبر پر آگیا

Nov 04, 2023 | 19:40:PM
پنجاب میں سموگ کے ڈیرے، لاہور فضائی آلودگی میں دوسرے نمبر پر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)پنجاب کے دل میں سموگ کے ڈیرے ,لاہور پوری طرح سے گردوغبار اور آلودگی کی لیپٹ میں آگیا۔

تفصیلات کے مطابق :پنجاب میں موسم سرما کےآغاز سے ہی اسموگ نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، صوبائی دارالحکومت لاہورمیں فضائی آلودگی انتہائی خطرناک سطح پرپہنچ گئی جس سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہےہیںا سموگ پنجاب سے جانے کا نام نہیں لے رہی،رواں ماہ لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کبھی پہلے تو کبھی دوسرے نمبر پرہی رہا۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق آج بھی لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 145 سے 348 تک ریکارڈ کیا گیا جو مختلف بیماریوں کا باعث بن رہا ہے جبکہ شہر کا مجموعی طور پر ائیرکوالٹی انڈیکس  171 ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ  پولو گراؤنڈ کینٹ میں 177 ائیرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ، سی ای آر پی آفس 172, سید مراتب علی روڈ 174 ائیرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ جبکہ پاکستان انجنئیرنگ سروسز ڈی ایچ اے فیز 5 میں 173 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، ماسک کے استعمال اور غیر ضروری باہر نکلنے سے منع کردیا۔