شاہین آفریدی ورلڈ کپ کی تاریخ میں مہنگے ترین پاکستانی بولر بن گئے

Nov 04, 2023 | 16:53:PM
شاہین آفریدی ورلڈ کپ کی تاریخ میں مہنگے ترین پاکستانی بولر بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ  آفریدی ورلڈکپ  کی تاریخ میں پاکستان کے  مہنگے ترین  بولر بن گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ کھیلا جا رہا ہے،اس اہم ترین میچ میں پاکستانی بولرز کی کیویز نے درگت بنادی،زیادہ رنز دینے کے حوالے سے شاہین آفریدی آگے نکل گئے،نیوزی لینڈ کے خلاف انہوں نے 10اوور میں90 رنز دیئے۔شاہین شاہ آفریدی سے پہلےحارث رؤف نے 10 اوورز میں 85 رنز دیے۔

اسی میچ میں شاہین شاہ نے 10 اوورز میں 90 رنز دے کر ورلڈکپ کے مہنگے ترین پاکستانی بولر بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 402 رنز کے ہدف، بارش آڑے آ گئی

واضح رہے کہ اس سے قبل حسن علی نے 2019ء میں بھارت کے خلاف 9 اوورز میں 84 رنز دیے تھے۔