پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، فصلوں کو شدید نقصان کا خدشہ

May 04, 2023 | 19:10:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ فصلوں کو شدید نقصان کا خدشہ ہے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں حافظ آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، کالیکی منڈی، تلہ گنگ بارش اور ژالہ باری سے موسم ٹھنڈا ہوگیا۔ تلہ گنگ کی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ ژالہ باری ہوئی اور ہر طرف برف ہی  نظر آنے لگی۔ زمین نے سفید چادر اوڑھ لی۔ بچوں نے برتنوں میں ژالہ باری جمع کر لیں۔

گندم کی تیار فصل کی کٹائی جاری تھی، مگر تیز بارش اور ژالہ باری سے فصل تباہ ہونے کا خطرہ ہے۔ بارش شروع ہوتے ہی مختلف علاقوں سے بجلی بھی غائب ہوگئی۔ پارا چنار بھی تیز بار ش اور ژالہ باری ہوئی۔

دوسری جانب ہری پور و گردونواح میں صبح سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش نے گندم کی تیار فصل تباہ کر دی۔ برساتی ندی نالوں میں آنے والے برساتی پانی نے سیلاب کی صورتحال پیدا کر دی۔

برساتا پانی گندم کی تیار فصل کو بہا کر لے گیا۔ زمینداروں کا شدید نقصان ہوگیا۔ سارا دن زمیندار پانی میں بہتی گندم کی فصل کو بچانے کی ناکام کوششیں کرتے رہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز تک مزید طوفانی بارشوں کی توقع کی جا رہی ہے۔