پنجاب میں سیاسی بحران۔ عمر سرفراز چیمہ نے حکومت کو بڑی  پیشکش کر دی

May 04, 2022 | 11:34:AM
 پنجاب میں سیاسی بحران۔ عمر سرفراز چیمہ نے حکومت کو بڑی  پیشکش کر دی
کیپشن: عمر سرفراز چیمہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ جھگڑے بات چیت سے حل کرلینا حسن سلوک ہے،سیاسی بحران کو آئین کے مطابق حل کیا جائے۔

گورنر پنجاب  عمر سرفراز چیمہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے حکومت کو سیاسی بحران کے حل کی پیشکش کر دی،عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ٹوئٹ میں ملک اور صوبے میں سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے حکومت کو سیاسی بحران آئین کے مطابق حل کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے جھگڑے بات چیت سے حل کرلینا حسن سلوک ہے۔

 عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ جھگڑا صرف آئین کی کتاب کھولنے سے طے ہو سکتا ہے، وزیراعظم کیوں صوبے کو اپنے لاڈلے کی ضد پر بحران سے دوچار کررہے ہیں۔گورنر پنجاب نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں تجویز دی ہے کہ آئیں 12 کروڑ عوام کے صوبے میں ایک آئینی و قانونی وزیراعلیٰ کو حکومت چلانے دیں۔

 یہ بھی پڑھیںبڑی خبر۔کون بنے گا نیا  گورنر۔۔؟نام سامنے آ گیا