پاکستان امن پسند ملک۔بھارت کشمیری قیادت کو رہا کرے،ترجمان دفتر خارجہ

Mar 04, 2021 | 16:21:PM
پاکستان امن پسند ملک۔بھارت کشمیری قیادت کو رہا کرے،ترجمان دفتر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب کے دوسال مکمل ہو گئے، پاک فضائیہ نے دوسال قبل بھارتی لڑاکا طیارہ مارگرایا پائلٹ کو گرفتار کیالیکن انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پائلٹ ابھی نندن کوبھارت کے حوالے کر کے پاکستان نے ثابت کیا کہ وہ امن پسند ملک ہے۔
دفتر خارجہ میں میڈیا کوہفتہ وار بریفتگ دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، کشمیری قیادت کئی ماہ سے قیدوبند کی مشکلات برداشت کررہے ہیں ،پاکستان کا مطالبہ ہے کہ بھارت کشمیری قیادت کو فوری رہا کرے اوراقوام کے قراردادوں پر عمل کرکے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے ۔
 انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ، اس رابطے کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔انہوں نے کہا پاک بھارت اور پاکستان کے درمیان ایل اوسی اور فضائی حدود کی خلاف ورزی نہ کرنے کے معاہدے ہیں لیکن بھارت باربار ایل اوسی کی خلاف ورزیاں کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معصوم کشمیریوں کی جان بچانے کے لئے ایل اوسی معاہدے پر عمل درآمد یقینی ہے ۔
یک سوال کے جواب میں زاہد حفیظ نے کہا کہ پاکستان کی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کے مطالبے پر بدستور قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ حریت رہنما سید علی گیلانی کی کشمیر کاز کے لئے خدمات گراں قدر ہیں اسی لئے پاکستان ان کی خدمات پر سید علی گیلانی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز کے لئے نامزد کیا ہے ۔پاکستان کا سید علی گیلانی کے لئے احترام کا رشتہ ہے۔