مزارات کھولنے سے متعلق اہم خبر

Jun 04, 2021 | 20:59:PM
 مزارات کھولنے سے متعلق اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب حکومت کا کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران بند مزارات اور درباروں کو کھولنے کا فیصلہ ،صوبائی کابینہ نے مزارات کو کھولنے کی اصولی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطا بق داتا دربار، دربار حضرت میاں میر رحمتہ اللہ علیہ، دربار حضرت مادھو لال حسین رحمتہ اللہ علیہ اور دربار بی بی پاکدامن سمیت تمام مزارات کھولے دیئے جائیں گے ۔کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران مزارات کو بند کیا گیا تھا جس کے بعد اب دوبارہ مزاروں اور درباروں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے تمام مزارات کو کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروا کر کھولا جائیگا،، تاکہ وائرس کے ممکنہ پھیلاوکو بھی روکا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:شرم کرو۔۔ ملالہ کو شوبز شخصیات نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔۔شدید تنقید