عمران خان کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا؟ مریم نواز نے بڑا دعویٰ کردیا

Jul 04, 2022 | 21:47:PM
مریم نواز، جلسہ، انتخابی مہم، عمران خان، تنقید، وار
کیپشن: مریم نواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور میں مسلم لیگ ن میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی ترقی کے دشمن کا نام عمران خان ہے، پورے ملک سے اس کی سیاست کا صفایا ہونے جا رہا ہے، 17جولائی کو پنجاب کی ترقی کی جنگ جیتنی ہے۔

چار سالوں سے صرف امیروں کو نوازا جاتا تھا، ن لیگ کی عوامی حکومت آتے ہی آغاز غریب سے کیا ہے، چاہتے ہیں غریب پر بوجھ کم سے کم پڑے، ملک کا خزانہ بنی گالہ والے کھا گئے، ہماری کوشس ہے غریب کا چولہا جلتا رہے۔  

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات: عمران خان کے جلسوں سے خطاب کا شیڈول جاری

سیاست کا پالا ایک ایسے شخص سے پڑ گیا ہے جو فتنہ ہے، پٹرول کی قیمتیں آئی ایم معاہدے کے باعث بڑھانا پڑیں، آئی ایم ایف سے تیل کی قیمتیں بڑھانے کا معاہدہ پی ٹی آئی چیئر مین نے کیاتھا، آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑے۔وگوں کو چور اور ڈاکو کہنے والا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وارداتیا نکلا، تاریخ کے بڑے سکینڈل عمران خان کے دور میں آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمیں کہتا تھا امریکا کے غلام ہیں، 4سال تک جب ان کی حکومت تھی تب کوئی امریکی سازش نہیں تھی، اپنے جلسوں میں ڈونلڈ لو کیخلاف باتیں کرتا رہا، عمران خان نے 2 دن پہلے اپنا عہدیدار ڈونلڈ لو کے پاس بھیجا، عمران خان کے عہدیدار نے کہا کہ ہم سے غلطی ہو گئی معاف کردیں۔