ضمنی انتخابات: عمران خان کے جلسوں سے خطاب کا شیڈول جاری

Jul 04, 2022 | 21:54:PM
عمران خان،خطاب، شیڈول، ضمنی انتخابات
کیپشن: عمران خان نے پنجاب کے حلقوں سے خطاب کا شیڈول جاری کیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے محاذ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 7 سے 15 جولائی تک مختلف حلقوں کے دورے کا پروگرام فائنل کر لیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم 16 مقامات پر جلسوں سے خطاب کریں گے جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ جاری شیڈول کے مطابق 7 جولائی کو چیئرمین تحریک انصاف لاہور پی پی 158 اور شیخوپورہ پی پی 140 میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد 8 جولائی کو عمران خان خوشاب پی پی 83 اور راولپنڈی پی پی 7 میں خطاب کریں گے۔

شیڈول کے مطابق 9 جولائی کو 18 ہزاری جھنگ پی پی 125 اور ساہیوال پی پی 202 میں عمران خان جلسوں سے خطاب کریں گے، 11 جولائی کو لودھراں پی پی 224،پی پی 228، مظفرگڑھ پی پی 272،پی پی 273، بہاولنگر پی پی 237 میں عوام سے مخاطب ہوں گے، 12 جولائی کو عمران خان بھکر پی پی 90، لیہ پی پی 282 میں جلسوں سے مخاطب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری زمین پر قبضہ کا معاملہ، بشریٰ بی بی کے بھائی کے گرد اینٹی کرپشن کا گھیرا تنگ

شیڈول کے مطابق 13 جولائی کو عمران خان جھنگ پی پی 127، فیصل آباد پی پی 97، میں عوام سے مخاطب ہوں گے جبکہ 14 جولائی کو عمران خان ملتان پی پی 217 اور ڈیرہ غازی خان پی پی 288 میں عوامی اجتماعات سے مخاطب ہوں گے جبکہ 15 جولائی کو چیئرمین تحریک انصاف لاہور میں پی پی 167،168اور 170 میں عوامی جلسوں سے مخاطب ہوں گے۔