سرکاری زمین پر قبضہ کا معاملہ، بشریٰ بی بی کے بھائی کے گرد اینٹی کرپشن کا گھیرا تنگ

Jul 04, 2022 | 19:45:PM
بشریٰ بی بی، سرکاری اراضی قبضہ،بھائی، اینٹی کرپشن، طلبی۔
کیپشن: بشریٰ بی بی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کے گرد اینٹی کرپشن پنجاب نے گھیرا تنگ کرلیا ہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے احمد مجتبیٰ کو تحقیقات کے لیے طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ پر دیپال پور میں سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری مارکیٹ کی زمین غیرقانونی طور پر لیز پر دی اور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کے ذریعے سرکاری زمین پر قبضہ کرایا جس سے قومی خزانے کو 20 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب میں تقرروتبادلے، الیکشن کمیشن ان ایکشن

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ دیپال پور میں سرکاری جگہ پر قبضہ کرا کر دکانیں تعمیر کی گئیں۔ اینٹی کرپشن حکام نے بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کو تحقیقات کے لیے 6 جولائی کو اینٹی کرپشن مرکز ساہیوال میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔