نیب میں تقرروتبادلے، الیکشن کمیشن ان ایکشن

Jul 04, 2022 | 19:02:PM
الیکشن کمیشن آف پاکستان، انتخابی ضابطہ اخلاق، خلاف ورزی، ایکشن، نوٹس، طلبی
کیپشن: الیکشن کمیشن آف پاکستان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاق ورزی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بڑا ایکشن لے لیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی احتساب بیورو (نیب) میں تقرروتبادلے منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس کے علاوہ پی پی 125جھنگ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معاون خصوصی برائے سیاسی امور وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ڈی جی نیب کی تقرر و تبادلوں پر الیکشن کمیشن کارروائی عمل میں لایا ہے۔ جس کے بعد ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی جانب سےتقرر و تبادلے کے اعلامیہ کو فوری منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لاہور نے امیدوار رانا احسن پر 45 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ امیدوار رانا احسن نے پی پی 158لاہور میں ضابطہ اخلاق کی متعدد بار خلاف ورزی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی ریکارڈ

ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی پر معاون خصوصی برائے سیاسی امور وزیر اعلیٰ پنجاب رابعہ فاروقی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ رابعہ فاروقی نے پی پی 125جھنگ میں حلقہ کا دورہ کیا اور سرکاری وسائل کا استعمال کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے رابعہ فاروقی کو وضاحت کیلئے 5جولائی کو طلب کر لیا ہے۔