تحریک انصاف نے حمزہ شہبازکی جانب سے ریلیف پیکیج پر اعتراض اٹھا دیا

Jul 04, 2022 | 20:44:PM
تحریک انصاف، اسد عمر، وزیراعلیٰ پنجاب، حمزہ شہباز، ریلیف پیکیج، اعتراض اٹھا دیا
کیپشن: اسد عمر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اسد عمر نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی جانب سے ریلیف پیکیج پر اعتراض اٹھا دیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکیج عمران خان کا صحت کارڈ پروگرام تھا،حمزہ شہباز کس حیثیت میں ریلیف پیکیج کا اعلان کر رہے ہیں ۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہو گا جس میں حمزہ شہباز فارغ ہو جائیں گے،حمزہ شہباز نے اس کرسی پر جتنی دیر بھی بیٹھنا ہے وہ نگران کے طور پر بیٹھنا ہے،ان کا کہناتھا کہ عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا مہنگائی سے پریشان عوام کو بڑا ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ
اسد عمر نے کہاکہ عمران خان کے جلسوں کیلئے جگہ کم پڑ گئی،ہمارے مخالفین کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں،کچھ نہیں ملا تو عمران خان پر ذاتی حملے شروع کردیئے ،ان کا کہناتھا کہ ضمنی انتخابات میں ہر طریقے سے مداخلت کی کوشش کی جار ہی ہے،حلقوں میں تقرروتبادلے کرکے قواعدو ضوابط کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،ان کا مزید کہناتھا کہ ووٹر فہرستوں میں بھی ردوبدل کی گئی جس کے خلاف درخواست دے دی ہے،حلقوں میں تقرروتبادلے کرکے قواعدو ضوابط کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی 168 سے پی ٹی آئی کے امیدوار جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار