متبادل انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او رانا عبدالجبار مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)متبادل انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او رانا عبدالجبار نے استعفیٰ دےدیا ،پاور ڈویژن نے رانا عبدالجبار کا استعفیٰ منظور کرنے کی سفارش کردی ،پاور ڈویژن نے قائم مقام سی ای او کیلئے تین نام بھی کابینہ کو ارسال کردئیے ۔
تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن نے ایم ڈی پی پی آئی بی شاہ جہاں مرزا ،جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن پاور ڈویژن سجاد احمد کو قائم مقام سی ای او تعینات کرنے کی سفارش کردی،جوائنٹ سیکرٹری ٹرانسمیشن پاور ڈویژن احمد تیمور کو بھی قائم مقام سربراہ لگایا جاسکتا ہے۔
متبادل انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کے نئے سی ای او کی تقرری کیلئے سلیکشن کمیٹی قائم کرنے کی سفارش کردی ، وزیر توانائی کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی نئے سی ای او کی تقرری کرے گی۔