ڈالر سمگلنگ کیسے روکی جائے ؟ اسٹیٹ بینک کا سول ایوی ایشن حکام کو خط

Feb 04, 2023 | 15:59:PM
اسٹیٹ بینک نے ملکی ایرپورٹس سے ڈالر اور دیگر غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ روکنے کے لئے سول ایوی ایشن حکام کو خط لکھ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسٹیٹ بینک نے ملکی ایرپورٹس سے ڈالر اور دیگر غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ روکنے کے لئے سول ایوی ایشن حکام کو خط لکھ دیا۔

اسٹیٹ بینک نے سول ایوی ایشن حکام کو لکھے گئے مراسلے میں کہا کہ کراچی ائیرپورٹ کارگو ایکسپورٹ سیکشن میں اسٹیٹ بینک بوتھ کے لئے جگہ دی جائے، اسٹیٹ بینک کسٹمز کے ساتھ کرنسی اسمگلنگ روکنے اور ایکسچینج کمپنیوں کی سخت نگرانی کرے گی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ کارگو سیکشن میں بوتھ قائم کرنے سے فارن کرنسی ایکسچینج ایکسپورٹ کرنے میں ایکسچینج کمپنیز کو بھی مدد ملے گی۔

اسٹیٹ بینک کے فارن ایکسچینج آپریشنز شعبہ کے جوائنٹ ڈاریکٹر نے سی اے اے شعبہ کمرشل حکام کو خط لکھ کر فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔ ملک سے ڈالر سمیت غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ میں تیزی کے بعد اسٹیٹ بینک نے سی اے اے شعبہ کارگو میں بوتھ قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔