قومی ایئر لائن کے فضائی میزبانوں کے الکوحل ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ 

Feb 04, 2021 | 23:28:PM
قومی ایئر لائن کے فضائی میزبانوں کے الکوحل ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی ایئر لائن(پی آئی اے) کے فضائی میزبانوں کے الکوحل ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
ترجمان پی آئی اے کاکہناہے کہ الکوحل ٹیسٹ کا آغاز یورپی یونین کے سافا پروگرام کے تحت کیا جائے گا،14 فروری سے کیبن کریو کے الکوحل ٹیسٹ کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
شعبہ فلائٹ سروسزکاکہناہے کہ پروازوں پر تمام فضائی میزبانوں میں الکوحل کی موجودگی سانس کے ذریعے چیک کی جائے گی، ٹیسٹ سے انکار کرنے والے فضائی میزبان کا الکوحل ٹیسٹ مثبت تصور کیا جائے گا۔
منیجرفلائٹ سروسز نے کہاکہ مثبت رپورٹ پر متعلقہ میزبان کےخلاف انتظامی اورلیگل کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔