مئیر اسلام آبادکا انتخاب 28دسمبر کو ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)الیکشن کمیشن نے مئیر اسلام آباد کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا، ضمنی انتخاب 28 دسمبر کو ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مئیر اسلام آباد کے ضمنی انتخاب کےلئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو ریٹرننگ افسر تعینات کر دیا، مئیر اسلام آباد کےلئے کاغذات نامزدگی 11 دسمبر کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کے دفتر سے صبح 9 سے شام 5 تک حاصل کئے جا سکیں گے، مئیر اسلام آباد کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 14 دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
مئیر اسلام آباد کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر ریٹرنگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 17 دسمبر کو ایپلٹ اتھارٹی کے دفتر میں دائر ہونگی، مئیر اسلام آباد کے امیدواروں کو 22 دسمبر کو انتخابی نشانات الاٹ کئےجائیں گے ، دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی اسلام آباد کو ایپلٹ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔