مسلم لیگ ق کی مرکزی مجلس عاملہ کا چودھری شجاعت پر مکمل اعتماد کا اظہار

Aug 04, 2022 | 18:34:PM
چودھری شجاعت ،اہم بیان
کیپشن: چودھری شجاعت حسین (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ق کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں مرکزی مجلس عاملہ نے چودھری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا جلاس چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ق سندھ کے صدر، بلوچستان، کے پی کے اور گلگت بلتستان کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاءکی جانب سے چودھری شجاعت حسین اور طارق بشیر چیمہ کی غیر قانونی برطرفی کی مذمت کی گئی۔ اجلاس کے شرکاءنے چودھری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکی صحت کے حوالے نازیبا کلمات اور اعلامیے کی مذمت کی۔ عہدیداروں نے لاہور کے اجلاس سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب کی تنظیم کے غیر قانونی اقدام کو چیلنج کرنے کے لیے قانونی ٹیم سے مشاورت کا بھی فیصلہ کیا۔
 اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے کہا گیا کہ پنجاب کی تنظیم 10 اگست کو اجلاس بلانے کی مجاز نہیں ، غیر قانونی اجلاس میں شرکت کرنے والوں کی پارٹی رکنیت معطل کردی جائے گی۔ اجلاس میں مجلس عاملہ کی جانب سے کامل علی آغا کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا۔ نوٹس سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی جانب سے جاری کیا ہے۔ نوٹس میں کامل علی آغا سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ پارٹی آئین اور الیکشن کمیشن پارٹی ایکٹ کے تحت کسی بھی صوبائی عہدیدار، مرکزی صدر اور سیکرٹری جنرل کو عہدوں سے برطرف نہیں کرسکتا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ وضاحت کریں کہ آپ نے اپنے عہدے اور مرتبے کا غلط استعمال کیوں کیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے رویے سے چودھری شجاعت حسین کی عزت اور مرتبے کو نقصان پہنچا۔ کامل علی آغا کو 7 روز کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے نوٹس کا جواب نہ دینے پر پارٹی رکنیت معطل کردی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کی وطن واپسی، فواد چودھری کا بڑا اعلان