سپریم کورٹ فیصلے کے بعد تحریک انصاف کا کل یوم تشکر منانے کا اعلان

Apr 04, 2023 | 22:42:PM
پنجاب میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے کل رات 9 بجے لبرٹی چوک میں آئین اور جمہوریت کی بحالی پر یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔ چیرمین عمران خان کا خطاب براہ راست سکرین پر دکھایا جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پنجاب میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے کل رات 9 بجے لبرٹی چوک میں آئین اور جمہوریت کی بحالی پر یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔ چیرمین عمران خان کا خطاب براہ راست سکرین پر دکھایا جائے گا۔

سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی نے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا فیصلہ ایک بہترہین فیصلہ ہے، یہ فیصلہ کسی پارٹی کے لئے نہیں، پوری قوم کے لیے ہے، انہوں نے عدلیہ پر پریشر ڈالنا تھا اور بنچ توڑنا تھا، یہ ہماری ذمہ داری ہے ہم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے رہیں، کل نماز عشا کے بعد 9 بجے جشن منائیں گے، ان کا خیال ہے اکتوبر تک ہم کمزور ہو جائیں گے، ہم اکتوبر میں بھی کمزور نہیں ہوں گے، یہ خود کمزور ہوں گے۔

واضح رہے الیکشن التوا کیس میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا 22 مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ آئین الیکشن کمیشن کو 90 دن سے آگے جانے کی اجازت نہیں دیتا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے 22 مارچ کو غیر قانونی حکم جاری کیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کا 30 اپریل کو پنجاب میں انتخابات کا شیڈول ترمیم کے ساتھ بحال کر دیا۔

سپریم کورٹ نے حکومت کو 10 اپریل تک فنڈز مہیا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی نگراں حکومت، چیف سیکرٹری اور آئی جی 10 اپریل تک الیکشن کی سکیورٹی کا مکمل پلان پیش کریں۔ وفاقی حکومت کو 21 ارب جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ اگر وفاقی اور نگراں حکومت نے الیکشن کمیشن کی معاونت نہ کی تو کمیشن سپریم کورٹ کو آگاہ کرے۔