میٹرک امتحانات، دو جعلی امیدوار، ایک نقل کرتے پکڑا گیا

Apr 04, 2023 | 15:37:PM
میٹرک امتحانات، دو جعلی امیدوار، ایک نقل کرتے پکڑا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری، لاہور میں ایک امیدوار نقل کرتے ہوئے اور دو امیدوار دوسرے کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری ہیں، گزشتہ روز تمام تعلیمی بورڈز میں 26 لاکھ امیدواروں نے 4 ہزار 10 امتحانی مراکز میں انگلش کا پرچہ کڑی نگرانی میں دیا۔

صوبہ بھر میں امتحانی مراکز کی انسپکشن، لاہور اور ساہیوال بورڈز میں ایک ایک امیدوار نقل کرتے پکڑا گیا، لاہور بورڈ میں دو امیدوار دوسرے کی جگہ امتحان دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: حیدر آباد، گیارہویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان 

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جاوید اختر محمود نے لارنس روڈ پر واقع امتحانی مرکز اور مانیٹرنگ روم کا دورہ کیا، انہوں نے تمام جامعات کے تحت قائم سنٹرز میں فوری طور پر لاہور بورڈ کی طرز پر مانیٹرنگ سنٹر بنانے کی ہدایت کی۔

جاویداختر محمود کا کہنا تھا کہ امتحانی عملے سے متعلق جہاں کوئی کوتاہی سامنے آئے، چیئرمین فوری ایکشن لیں، امتحانی عملے کے  بھی موبائل فونز امتحانی سنٹرز کے اندر لے کر جانے پر پابندی ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری محبوب احمد اور چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب بھی موجود تھے۔