چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کیس، لاہور ہائیکورٹ سے بڑا فیصلہ آ گیا

Apr 04, 2023 | 11:53:AM
 چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کیس، لاہور ہائیکورٹ سے بڑا فیصلہ آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  پنجاب میں انتخابات شیڈول ملتوی کرنے پر چیف الیکشن کمشنر اور دیگر اراکین کیخلاف توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائی کورٹ نے مسترد کر دی ہے۔

پنجاب اسمبلی کا 30 اپریل کو شیڈول الیکشن ملتوی کرنے پر چیف الیکشن کمشنر ودیگراراکین کیخلاف توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائی کورٹ نےمعاملہ سپریم کورٹ میں ہونے کی بناپر درخواست مسترد کردی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

 جسٹس جوادحسن نے ایڈووکیٹ محمد شاہد رانا کی درخواست پرسماعت کی، سماعت کرتے ہوئے ان کا  کہنا تھا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے یہاں کیسےسن سکتے ہیں؟ متاثرہ فریق نہ ہونے کے باوجودتوہین عدالت کی درخواست کیسے دائر کی؟

جسٹس جواد حسن نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ متاثرہ فریق کیسے ہیں؟ کیا آپ نے اس نقطے پر پہلے ہائیکورٹ سے رجوع کیا؟ جس پر درخواست گزار وکیل تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔