نواز شریف کے استقبال کا قائل نہیں، شاہد خاقان عباسی

Oct 03, 2023 | 19:40:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق وزیراعظم و سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میرے اور نواز شریف کے تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نئی پارٹی کی بات ٹی وی پر کھل کر کی ہے، میں نے یہ بھی کہا کہ (ن) لیگ کی جو کارکردگی تھی اس سے متاثر نہیں ہوں، ہمیں اپنے معاملات کو تبدیل کرنا ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کا کردار ہے لیکن دیکھنا ہوگا کہ عدالتی معاملات کیسے درست ہوں گے، انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ جو خرابیاں اور نقصانات ہیں انہیں درست کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کا قائل نہیں، ان کو عدالتی معاملات درست کرنے ہوں گے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات میں کھل کر بات کی ہے کہ 21 اکتوبر کی واپسی کے فیصلے کی مشاورت کا حصہ نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیے: پوری قوم منتظر ،نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں، رانا ثنا اللہ

ان کا کہنا تھا کہ جیسے نواز شریف کو تاحیات نااہل کیا گیا ایسے انصاف کے تقاضے درست کرنا ہوں گے، نواز شریف کے وزیراعظم بننے کا فیصلہ (ن) لیگ کرے گی میری حمایت کا تعلق نہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سانحہ ہے اس میں ملوث لوگوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ماورائے قانون کسی بھی کارروائی کے حق میں نہیں، پاکستان میں آئین و قانون کے مطابق چلنا ہوگا، کسی نے قانون توڑا ہے تو قانون کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

دیگر کیٹیگریز: ضرور پڑھئے - اہم خبریں
ٹیگز: