ہماری اولین ترجیح سیلابی پانی کو نکالنا اور بحالی کے کاموں کو تیز کرناہے، شرجیل میمن

Oct 03, 2022 | 16:16:PM
ہماری اولین ترجیح سیلابی پانی کو نکالنا اور بحالی کے کاموں کو تیز کرناہے، شرجیل میمن
کیپشن: شرجیل میمن (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 16 ہزار 4 سو 50 ٹینٹ فراہم کیے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے مشینری بھیجی گئی ہے کیونکہ سیلابی پانی کو نکالنا حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو مزید مشکلات سے بچایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے: سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض نے تباہی مچا دی

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے ان علاقوں میں ترپالیں، راشن بیگز اور دیگر سامان فراہم کر دیا ہے جبکہ یو اے ای کے کچھ دوستوں کی مدد سے 300 پکے مکانات بھی بنائے جارہے ہیں۔

انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔