آئی ایم ایف مطالبات ماننے کی تیاری، پٹرول کتنا مہنگا ہونے کا امکان ؟؟

Nov 03, 2021 | 19:12:PM
حکومت، قرض، آئی ایم ایف، مطالبات
کیپشن: پٹرول مہنگا ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے قرض کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کے تمام مطالبات ماننے کی تیاری کرلی ہے ،آئندہ چند روز میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے ،وزارت خزانہ کو قیمتوں میں اضافہ کیلئے ورکنگ کی ہدایت کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہاہے کہ قرض کی قسط وصول کرنی ہے تو قیمتیں بڑھاﺅ، حکومت نے آئی ایم ایف کے تمام مطالبات ماننے کی تیاری کرلی ۔ذرائع کاکہناہے کہ آئندہ چند روز میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے ،وزارت خزانہ کو قیمتوں میں اضافہ کیلئے ورکنگ کی ہدایت کردی گئی،وزارت خزانہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اوگراسمری کے تناظر میں ورکنگ کی جائے ۔ذرائع کا مزید کہناہے کہ وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث یکم نومبر کو قیمتیں برقرار رکھیں ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے اوگرا کی سمری زیر غور آئے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر۔۔۔کوکنگ آئل 65 روپے فی لٹر تک مہنگا
ذرائع کے مطابق اوگرانے پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 53 پیسے اضافے کی سمری بھیجی تھی ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 49 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی ،لائٹ ڈیزل 5 روپے 72 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی ،ذرائع کاکہناہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں6 روپے فی لٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پٹرول سستا، مزید مہنگا کرنا ہوگا: وزیراعظم