ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کی شامت۔۔ رجسٹریشن کینسل کرنے کا فیصلہ

Nov 03, 2021 | 15:47:PM
پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن کینسل کرنے کا فیصلہ
کیپشن: پرانی گاڑیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پرانی گاڑیوں کے مالکان کے لئے بری خبر،  2000سے پہلےرجسٹرڈ اور 2015کےبعدٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی 52ہزار گاڑیوں کی رجسٹریشن کینسل کرنے کافیصلہ کرلیا گیا،پرانی گاڑیوں کےخلاف ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرریجن سی رانا قمرالحسن کا کہنا ہے کہ لاہورسمیت پنجاب بھرمیں 2000سے پہلےرجسٹرڈاور2015کےبعدٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی 52ہزار گاڑیوں کی رجسٹریشن کینسل کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

ان گاڑی مالکان کی جانب سے پچھلے 5سال سے ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیا گیا جبکہ ایسی تمام گاڑیوں پر کوئی دوسری ٹرانزیکشن بھی نہیں ہوئی ہے اور مالکان کے ذمے کروڑوں روپے ٹوکن ٹیکس کی مدمیں واجب الاداہیں جبکہ بہت ساری گاڑیاں اوپن لیٹرپربھی چل رہی ہیں جو کہ سیکیورٹی ایشوہے۔

 یہ گاڑیاں ویسے بھی اپنی لائف بھی مکمل کرچکی ہیں اور پرانی ہونے کی وجہ سے پالوشن اورسموگ پھیلانے کاباعث بن رہی ہیں جس سے ماحولیاتی آلودگی دن بدن بڑھ رہی ہے۔گاڑی مالکان کینسلیشن کے 15دن کے اندراپیل کرسکتے ہیں۔15دن کے بعدگاڑی کی رجسٹریشن بحال نہین کی جائے گی اور متعلقہ محکموں سے مل کرگاڑیاں بندکرکے کاروائیاں کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:    آزاد کشمیر: کوچ کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق