ایک دوسرے کو چور کہنے والے آج ایک دوسرے کی وکالت میں مصروف ہیں۔ شہباز گل

Nov 03, 2021 | 09:16:AM
 ایک دوسرے کو چور کہنے والے آج ایک دوسرے کی وکالت میں مصروف ہیں۔ شہباز گل
کیپشن: شہباز گل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ایک دوسرے پر کیسز بنانے والے آج ایک دوسرے کو سرخروئی کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر  شہباز گل نے کہا ہے کہ عوام جان چکی کہ ملک لوٹنے والے عوام کے سگے نہیں، میاں مفرور اور درباریوں نے خود کو ہمیشہ قانون سے بالاتر سمجھا، عوام جانتے ہیں کہ مہنگی ایل این جی کے پیچھے کس کے معاہدے ہیں۔

مسلم لیگ ن کےسیکرٹری جنرل احسن اقبال کی خورشید شاہ سے ملاقات اور دیئے جانے والے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر شہبازگل کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو چور کہنے والے آج ایک دوسرے کی وکالت میں مصروف ہیں، عوام جان چکی کہ ملک لوٹنے والے عوام کے سگے نہیں،سامنے ایک دوسرے کے مخالف مگر درپردہ عوام کو لوٹنے کیلئے یہ ایک ہیں۔

 ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ عوام نے وزیراعظم عمران خان کو منتخب کر کے عوام دشمن عناصر کو سیاست سے باہر کیا، ایک سندھ میں دوسرے پنجاب تک محدود ہو چکے، آج نااہل لیگ کا سب سے بڑا مسئلہ احتساب ہے، میاں مفرور اور درباریوں نے خود کو ہمیشہ قانون سے بالاتر سمجھا، قانون کا گھیرا تنگ ہونے پر ا ن کی چیخیں مریخ تک سنی گئیں۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ مہنگی ایل این جی کے پیچھے کس کے معاہدے ہیں؟قانون شکن ہمیں قانون سکھانا بند کریں۔