بلوچستان ; قومی ورثے کے حامل پرنسز آف ہوپ کے معدوم ہونے کا خدشہ،سکیورٹی اہلکار تعینات 

May 03, 2023 | 21:03:PM
بلوچستان ; قومی ورثے کے حامل پرنسز آف ہوپ کے معدوم ہونے کا خدشہ،سکیورٹی اہلکار تعینات 
کیپشن: پرنسز آف ہوپ مسجمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان کے قومی ورثے کے حامل پرنسز آف ہوپ کے معدوم ہونے کا خدشہ،حکومت بلوچستان نے پرنسز آف ہوپ کی حفاظت کیلئے سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے۔
ذرائع کا کہناہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران بڑی تعداد میں سیاح مکران ڈویژنز کے علاقوں میں پکنک پر آئے،پکنک منانے کے دوران سیاحوں نے پرنسز آف ہوپ کی پہاڑی پر چڑھنے کی کوشش کی تھی،سوشل میڈیا پر سیاحوں کی جانب سے پہاڑی پر چڑھنے کی تصویریں وائرل ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکار 69 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
ضلعی انتظامیہ کاکہناہے کہ سیاحوں کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے باعث پرنسز آف ہوپ کے منہدم ہونے کا خدشہ ہے،ضلعی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر سیاحوں کی تصاویر وائرل ہونے پر سکیورٹی انتظامات کا فیصلہ کیاہے۔
پولیس اہلکار پرنسز آف ہوپ کی پہاڑی کے قریب تعینات ہونگے جو سیاحوں کو پہاڑی کے قریب جانے سے روکیں گے،پرنسز آف ہوپ مکران کوسٹل ہائی وے پر ایک قدرتی نسوانی مجسمہ نما پہاڑی کا نام ہے،ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی نے پاکستان دورے پر اس پہاڑی کو پرنسز آف ہوپ کا نام دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چڑیا گھر سیر کو آیا بچہ شیر کا شکار ہو گیا، ویڈیو بھی سامنے آگئی