سعودی عرب کیوں گئے، پی ایس جی نے لیونل میسی کو معطل کر دیا

May 03, 2023 | 11:29:AM
 سعودی عرب کیوں گئے، پی ایس جی نے لیونل میسی کو معطل کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب کا دورہ کرنے پر سٹار فٹ بالر لیونل میسی کو کلب پی اسی جی نے معطل کر دیا۔

دنیائے فٹ میں منفرد حیثیت رکھنے والے مشہور و معروف سٹار فٹ بالر لیونل میسی کو چھٹیاں منانے کیلئے سعودی عرب جانا مہنگا پڑ گیا۔ ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے سٹار فٹ بالر کو فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے اجازت کے بغیر سعودی عرب جانے پر دو ہفتوں کیلئے معطل کر دیا ہے

یہ بھی پڑھیں: شاہین آج تیسرے ون ڈے میں کیویز پر جھپٹنے کو تیار

کلب کی جابب سے 2 ہفتوں تک معطلی کے دوران لیجنڈری فٹ بالر ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس نہیں کر سکیں گے اور نہ کسی میچ میں حصہ لے سکیں گے۔ علاوہ ازیں میسی کو کلب کی جانب سے سعودی عرب میں سیاحت کے سفیر کے طور پر ذمہ داری نبھانے پر بھاری جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ میسی نے اب تک پی ایس جی کی جانب سے کل 71 مقابلوں میں حصہ لیا  ہے جن میں انہوں نے 31 گول سکور کیے ہیں اور رواں برس کلب کے ساتھ ان کا معاہدہ ختم ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ سٹار فٹ بالر اپنے ملک ارجنٹائن کی قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان ہیں اور گزشتہ برس وہ اپنی کپتانی میں ارجنٹائن کو فیفا ورلڈ کپ بھی جتوا چکے ہیں۔ آج کل وہ اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب چھٹیاں گزارنے کیلئے آئے ہیں۔ یاد رہے کہ وہ سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ کیلئے سفیر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔