بھارت ۔۔ 100 دن کورونا ڈیوٹی والوں کو سرکاری نوکری میں ترجیح

May 03, 2021 | 23:32:PM
بھارت ۔۔ 100 دن کورونا ڈیوٹی والوں کو سرکاری نوکری میں ترجیح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کورونا پر وزیر اعظم مودی کی بڑی میٹنگ ، 100 دن کورونا ڈیوٹی والوں کو سرکاری نوکری میں ترجیح دی جا ئے گی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے کورونا سے نمٹنے کیلئے طبی اہلکاروں کی دستیابی بڑھانے سے متعلق اہم فیصلوں کو آج حتمی شکل دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے انسانی وسائل کی بڑھتی ضرورتوں کے پیش نظر جائزہ میٹنگ کے بعد پیر کو این ای ای ٹی پی جی امتحانات کو اگلے چار مہینے کیلئے ملتوی کرنے کے ساتھ ہی میڈیکل ٹرینیز کو انفیکشن مینجمنٹ کاموں کیلئے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعظم دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے کورونا سے نمٹنے کیلئے طبی اہلکاروں کی دستیابی بڑھانے سے متعلق اہم فیصلوں کو آخری شکل دی۔پی ایم او کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کووڈ مینجمنٹ میں کام کرنے والوں کو 100 دنوں کا تجربہ ہونے کے بعد آگے سرکاری نوکریوں میں ترجیح دی جائے گی۔ 100 دن کے تجربہ کے بعد ایسے تمام طبی اہلکاروں کو ہندوستانی حکومت کے ذریعہ پردھان منتری کووڈ راشٹریہ سیوا سمان دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عر ب میں آج سے تراویح اورتہجد ساتھ اداکی جائیں گی۔۔با زار24گھنٹے کھلے رہیں گے