ٹھنڈی ہوائیں ،بادلوں کا بسیرا،موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

Mar 03, 2023 | 19:38:PM
ٹھنڈی ہوائیں ،بادلوں کا بسیرا،موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی
کیپشن: بادل چھائے ہوئے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور میں گہرے بادل چھا گئے، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سرد اور خوشگوار  ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں موسم خشک اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان،موجودہ درجہ حرارت 18ڈگری ریکارڈ کیا گیا،کم سے کم درجہ حرارت14،زیادہ سےزیادہ 27ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا،شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 169ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34-36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے۔

ایئر کولیٹی انڈیکس کے مطابق کراچی پاکستان کے آلودہ شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے،کراچی میں آج موسم گرم رہنے کا امکان ہے،کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیںسونے کی قیمت میں بڑی کمی،چاندی بھی سستی

 شمال مشرق سمت سے ہوا کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ چل رہی ہے ،کراچی میں آلودگی کی شرح برقرار ہے،فضا میں آلودگی کے ذرات کی مقدار 164 پرٹیکیولیٹ میٹر ہے۔