آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات کا اعلامیہ جاری

Mar 03, 2022 | 21:29:PM
حکومت مخالف اپوزیشن کی تحریک، آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمن، ملاقات جاری
کیپشن: آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان ملاقات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں ہونیوالی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی،دونوں رہنماﺅں کے درمیان ہونیوالی ملاقات3 گھنٹے جاری رہی، ملاقات میں مولانا اسعد محمود، مولانا صلاح الدین بھی شریک ہوئے۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد کی تحریک پر مشاورت ہوئی ،شہبازشریف ملاقات کے دوران بذریعہ فون تمام مشاورت میں شریک رہے ،اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مسلسل مشاورت جاری ہے ۔
اعلامیہ کے مطابق تحریک عدم اعتماد سے متعلق قانونی ماہرین کی رائے بھی آچکی ہے ،تحریک عدم اعتماد کا ڈرافٹ تیار ہو چکا ہے، جس پر ملاقات میں مشاورت ہوئی ،عدم اعتماد کی حتمی تاریخ کا تعین آج شہبازشریف کی علالت کے باعث نہ ہو سکا، تحریک عدم اعتماد کی حتمی تاریخ کا تعین آئندہ ایک یا دو روز میں ہو گا۔
اعلامیہ کے مطابق حکومت کے 3 سالہ دور میں ملک معاشی عدم استحکام کا شکار ہو گیا،تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہم معاشی استحکام بحال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد مونس الٰہی کا اہم ٹوئٹ