پیوٹن جس روسی حسینہ پر فریفتہ تھے وہ دو بچوں کو  جنم دینےکے بعد کہاں غائب ؟

Mar 03, 2022 | 00:33:AM
ولادی، میر ، پیوٹن، االینا ،کابایوا
کیپشن: ولادی میر  پیوٹن اور الینا کابایوا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے صدر ولادی میر  پیوٹن جس روسی حسینہ پر فدا تھے وہ دو بچوں کے جنم کے بعد اچانک پراسرار طریقے سے  غائب ہو گئی ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق الینا نے ماسکو کے ایک کلینک میں 2019 میں 2 جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا جبکہ سال 2015 میں ان کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ ایسی افواہیں بھی پھیلی ہیں کہ ان کے بچوں کے والد ولادی میر پوٹن خود ہیں کیونکہ الینا بچوں کو جنم دینے کے بعد سے ہی پراسرار طریقے غائب ہو گئیں۔الینا کابایوا  کا نام ان کی کھیل کی کامیابیوں کی وجہ سے نہیں بلکہ ولادی میر پوٹن کے ساتھ گہرے تعلقات کی وجہ سے مشہور ہوا۔ کئی بار وہ پیوٹن کے ساتھ عوامی تقریبات میں نظر آئیں، لیکن کسی نے اس رشتے پر سوال اٹھانے کی ہمت نہیں کی۔
روسی کھلاڑی الینا کابایوا روس کی بہترین خاتون جمناسٹ رہی ہیں۔ جب انہوں نے سال 2000 میں سڈنی اولمپک گیمز میں روس کے لیے کانسے کا تمغہ جیتا تھا، ایلینا کبایوا 2004 میں ایتھنز گیمز میں اپنے ملک کے لئے گولڈ لے کر آئیں۔ الینا ان روسی کھلاڑیوں میں سے ایک تھی جنہوں نے اپنے ملک کی عزت بہت بلند کی۔ انہوں نے مختلف عالمی چیمپئن شپ میں کل 14 تمغے جیتے اور 21 یورپی چیمپئن شپ میڈلس بھی جیتے۔ الینا نے 2014 میں سوچی سرمائی اولمپکس میں ٹارچ بیئرر کا کردار بھی ادا کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق الینا کےاس سے پہلے  ایک پولیس اہلکار سے منگنی کی خبریں آئی تھیں لیکن سال 2005 میں انہوں نے ان سے علیحدگی اختیار کرلی۔ اس کے بعد سال 2008 سے مسلسل یہ خبریں آرہی تھیں کہ وہ ولادی میر پیوٹن کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔ یہ رشتہ 1-2 سال نہیں بلکہ 7 سال تک چلا۔ 2019 تک الینا کبایوا روس میں مختلف پروگراموں میں نظر آتی تھیں لیکن گزشتہ 2 سال سے انہیں کسی نے نہیں دیکھا۔ وہ کسی عوامی تقریب میں بھی نظر نہیں آئیں اور کہیں اسپاٹ بھی نہیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ جب پیوٹن اور الینا کا رشتہ جب زیر بحث تھا تو پیوٹن اس وقت  شادی شدہ تھے۔ سال 2014 میں ان کی طلاق ہوگئی۔الینا نے ماسکو کے ایک کلینک میں 2019 میں 2 جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا جبکہ سال 2015 میں ان کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ ایسی افواہیں بھی پھیلی ہیں کہ ان کے بچوں کے والد پیوتٹن خود ہیں کیونکہ الینا بچوں کو جنم دینے کے بعد سے ہی پراسرار طریقے غائب ہو گئیں۔ پیوٹن کے ساتھ ان کے تعلقات بحث کا مرکز بنے رہے تاہم روسی صدر پہلے ہی ایک بار کہہ چکے ہیں کہ انکی بھی اپنی ذاتی زندگی ہے اور وہ اس میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دیتے۔

یہ بھی پڑھیں: جب کوئی’ کتاب‘ اٹھاتا ہے تو ’بندوق‘ رکھ دیتا ہے، انور مقصود کی تصویر پر معنی خیز کمنٹس، ضرور پڑھیں