سینٹ کا بڑا معرکہ۔۔گیلانی کامیاب۔حفیظ شیح کو شکست۔وزیر اعظم کا اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ

Mar 03, 2021 | 18:32:PM
 سینٹ کا بڑا معرکہ۔۔گیلانی کامیاب۔حفیظ شیح کو شکست۔وزیر اعظم کا اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے عبدالحفیظ شیخ کو شکست دیدی ہے۔
عبدالحفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلے کو ہی اپوزیشن اور حکومت کے درمیان سب سے بڑا اور اہم مقابلہ قرار دیا جا رہا تھا۔الیکشن کمیشن کے مطابق پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضاگیلانی نے 169 ووٹ حاصل کئے، حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے، یوسف رضاگیلانی 5 ووٹوں کامیاب قرارپائے،الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ قومی اسمبلی میں 7ووٹ مسترد ہوئے۔کل 340 ووٹ کاسٹ ہوئے
دوسری جانب خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد174 ووٹ لے کر کامیاب قرارپائی جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کی فرزانہ کوثرکو 161 ووٹ ملے ، الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کی نشست پر5 ووٹ مستردہوئے۔

 اسلام آباد میں سینٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن شفاف طریقے سے نہیں ہوا،حکومتی امیدوار چند ووٹوں سے ہارے۔
اپوزیشن کے وزیر اعظم کے استعفے کے مطالبے پر انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں شکست کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہےاور یہ ہمارا متفقہ فیصلہ ہے، جن کو ہمارے حلیفوں کو نظریہ اچھا لگے گا وہ ان کے ساتھ کھڑے ہونگے ہم اپنے نظریے کیساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا الیکشن کمیشن شفافیت برقرار رکھنے میں ناکام رہا ہے۔پہلے بھی الیکشنز میں ایسا ہوتا رہا ہے،مگر ہم نے اس پر ایکشن لیا اور 20 ارکان اسمبلی کو باہر نکالا۔ ہم چاہتے تھے کی خرید وفروخت کی سیاست سے ہمیں چھٹکارا مل جائے ، ہم نے آئینی ترمیم کی کوشش کی ، الیکشن سے پہلے جو ویڈیو اور آڈیو سامنے آئی اس پر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرنا چاہا تو وہاں کوئی بھی موجود نہ تھا۔
 انکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پر شفاف انتخابات کی ذمہ داری زیادہ عائد ہوتی ہے۔ہم چاہتے تھے ٹیکنالوجی سے انتخاب کو شفاف بنایا جائے، مگر ایسا نہ ہوسکا۔یہ حق اور باطل کی لڑائی ہے، عمران خان نے سیاسی کلچر کو بدلنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ ہماری یہ لڑائی جاری رہے گی، یزیدی قوتوں کو اپنی فتح نظر آسکتی ہے مگر فتح حق کی ہوگی۔ آج کا دن جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے۔ آج جمہوری قدروں کو روندا اور قتل کیا گیا ہے۔