سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کیا ہے؟

Jun 03, 2022 | 11:53:AM
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کیا ہے؟
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میں ایک ہی دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  1300 روپے اضافے کے بعدسونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 38 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ دس  گرام سونے کی قیمت 1112 روپے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 827 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب  عالمی صرافہ بازار میں سونا 25 ڈالر اضافے سے 1856 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تجارتی خسارہ 43 ارب 33 کروڑ ڈالرز ہوگیا 

دوسری جانب ملکی تجارتی خسارے میں اضافہ جاری ہے، رواں مالی سال کے 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 43 ارب 33 کروڑ ڈالرز ہوگیا ۔

 ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 27 ارب 45 کروڑ ڈالرز تھا ،سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 57.85 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق جولائی سے مئی تک 28 ارب 84 کروڑ ڈالرز کی برآمدات کی گئیں، برآمدات میں گذشتہ برس کے مقابلے میں 27.78 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے مئی تک 72 ارب 18 کروڑ ڈالرز کی درآمدات کی گئیں ،درآمدات میں گذشتہ برس کے مقابلے میں 44.28 فیصد اضافہ ہوا ، مئی میں دو ارب 60 کروڑ ڈالرز کی برآمدات کی گئیں ، برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 10.22 فیصد کمی ہوئی ۔

رپورٹ کے مطابق مئی میں درآمدات کا حجم 6 ارب 64 کروڑ ڈالرز رہا، مئی میں تجارتی خسارہ 4 ارب 4 کروڑ ڈالرز رہا ،ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 6.90 فیصد اضافہ ہوا ۔