عمران خان کے کرکٹ ڈیبیو کو 50 سال مکمل، کپتان نے پہلے میچ کی ویڈیو شیئر کردی

Jun 03, 2021 | 22:31:PM
عمران خان کے کرکٹ ڈیبیو کو 50 سال مکمل، کپتان نے پہلے میچ کی ویڈیو شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے کرکٹ ڈیبیو کو آج 50 سال مکمل ہوگئے۔
وزیر اعظم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے پہلے میچ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ انہوں نے 3 جون 1971 کو ٹیسٹ کرکٹر کے طور پر ڈیبیو کیا تھا۔ ویڈیو کلپ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے پہلے میچ کے اس حصے پر مشتمل ہے جس میں عمران خان نے انگلش بلے باز کا کیچ پکڑا۔
خیال رہے کہ اپنے کریئر کے دوران عمران خان نے 88 ٹیسٹ اور 175 ایک روزہ میچز میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی۔ وہ 1992 کی اس ٹیم کے کپتان بھی تھے جس نے پاکستان کیلئے پہلا کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا۔ عمران خان کو نہ صرف کرکٹ کی دنیا کا کامیاب ترین کھلاڑی اور کپتان مانا جاتا ہے بلکہ وہ تمام کھیلوں میں مجموعی طور پر بھی دنیا کے سب سے کامیاب کھلاڑی ہیں کیونکہ وہ آج تک کے واحد کھلاڑی ہیں جو کسی ملک کے وزیر اعظم بنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کو ئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے انور علی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

View this post on Instagram

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)